ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایم این ایم موٹر سیکنڈل کیس میں اہم پی‍شرفت

 ایم این ایم موٹر سیکنڈل کیس میں اہم پی‍شرفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک ا‍شرف: لاہورہائیکورٹ میں ایم این ایم موٹر سیکنڈل کےمرکزی ملزم محمد احمد سیال کی درخواست ضمانت پرسپیشل میڈیکل بورڈ تشکیل دینےکا حکم دے دیا۔
جسٹس سردار احمد نعیم اورجسٹس فاروق حیدر پرمشتمل دورکنی بنچ نے ملزم محمد احمد سیال کی درخواست ضمانت پرسماعت کی, ملزم کی جانب سےسید مصطفی نقوی اورسید مرتضی  نقوی ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ 

انہوں نے ڈی جی نیب سمیت دیگرکو فریق بناتےہوئےموقف اختیارکیا کہ یہ دوسری درخواست ضمانت ہے، پہلی میرٹ پرمسترد ہوئی دوسری درخواست ضمانت احتساب عدالت میں بروقت ٹرائل شروع نہ ہونےاورملزم کےمیڈیکل گروانڈ پردائرکی گئی.

درخواست موقف اختیار کیا گیا ہےکہ ملزم ایم این ایم موٹرزسکینڈل کے الزام میں دوسال سے زائد عرصہ سےگرفتار ہے، نوے روزکے جسمانی ریمانڈ کےبعد جیل بھجوادیا گیا، ملزم کےخلاف ٹرائل کورٹ میں ریفرنس دائر ہےلیکن ٹرائل ابھی شروع نہیں ہوا.

ملزم سن 2000 سےدل کی تکلیف میں مبتلا ہے،ابھی بھی پی آئی سی میں داخل ہے،عدالت متروکہ وقف املاک بورڈ کےسربراہ آصف اختر ہاشمی کی ٹرائل میں تاخیر کےباعث ضمانت لے چکی ہے،ملزم محمد احمد سیال بھی ٹرائل میں تاخیراورمیڈیکل گروانڈ کی روشنی میں ضمانت کا حقدارہے.

دورکنی بنچ نےمیڈیکل سپرٹنڈنٹ پی آئی سی کو سپیشل میڈیکل بورڈ تشکیل دے کردس روز میں رپورٹ پیش کرنےکا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔