ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

106 سالہ خاتون نے کورونا کو عبرتناک شکست دے دی

106 سالہ خاتون نے کورونا کو عبرتناک شکست دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:برطانیہ میں معمر ترین خاتون نےکورونا کو عبرتناک شکست دے دی، 106سالہ خاتون کو برمنگھم کے اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا، کورونا کے بارے میں کہا جاتاہے اس سےبُزرگوں کو سب سے زیادہ خطرہ ہے۔

کورونا کی وبا جہاں ہر پیر و جواں کے لیے قاتل ثابت ہو رہی ہے وہیں اس وباء کا شکار ہونے والے بعض ایسے افراد بھی شامل ہیں جو عمر رسیدہ ہیں۔اس خطرناک اور موذی بیماری کو کوشکست دینے والوں میں برطانیہ کی ایک ایسی خاتون شامل ہیں جن کی عمر 106سال ہے۔وہ اپنے ملک میں کرونا کو شکست دینے والی سب سے معمر ترین شخص قرار دی گئی ہیں۔
برمنگھم کی رہائشی کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تو نہ صرف طبی عملے نے انہیں سلامی پیش کی،  بلکہ انہیں تحفے بھی دیئے، خاتون کا کہنا ہے کہ طبی عملے نے ان کا بھرپور خیال رکھا.
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ معمر ہونے کے باوجود کونی کا مدافعتی نظام انتہائی مستحکم ہے اور اس نے کوروناکو انتہائی آرام سے شکست دی. دسمبر میں کونی  کی کمر کا آپریشن ہوا, اور وہ ایک ماہ کے اندر کی چلنے پھرنے لگیں،  اس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ ایک انتہائی مضبوط شخصیت کی مالک ہیں.

خیال رہے کہ دنیا میں کوررونا  کو شکست دینے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ صحت یاب افراد کی تعداد پانچ لاکھ پندرہ ہزار سے بڑھ گئی، چوبیس گھنٹوں میں تیس ہزار افراد نے کرونا کو مات دی۔ پاکستان میں بهی کوررونا کے 1645مریض صحت یاب ، سندھ میں مزید 133، خیبر پختونخوا میں 13مریضوں نے کرونا کو شکست دے دی جبکہ مزید 342 نئے مریض سامنے آنے کے بعد تعداد مریضوں کی تعداد 6 ہزار 505 ہو گئی۔ پنجاب میں 3ہزار 232،سندھ میں ایک ہزار 668، خیبر پختونخوا میں 912،بلوچستان میں 280 افراد متاثر ہیں۔ چوبیس گھنٹوں میں مزید سترہ اموات ہويینں، مرنے والوں کی تعداد 124 ہو گئی ہے۔