ایل ڈی اے افسران کو لاک ڈاون کےدوران دفترلگانا مہنگا پڑگیا

16 Apr, 2020 | 12:51 PM

وقار نیازی

در نایاب:  ایل ڈی اے افسران کولاک ڈاون کےدوران دفترلگانا مہنگا پڑگیا، ڈپٹی ڈائریکٹر ایل ڈی اے کورونا وائرس کا شکار، افسر بھائی سمیت قرنطینہ سنٹرایکسپو منتقل ہوگئے، ایل ڈی اے آفس کو تین روز کےلیےسیل کرکےڈس انفیکٹ کرنے کے احکامات جاری کردیئےگئے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرچند روزقبل دفتربلائےجانےپرایل ڈی اے آتے رہے ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹرایل ڈی اے اوران کے بھائی میں کورونا کی علامات ظاہرہوئی تھیں، ایل ڈی اے ذرائع کےمطابق افسروملازمین کودفتربلانےکا فیصلہ ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹراپنےکندھوں سےاتارکر ڈی جی پرڈالنےلگے.

مختلف سرکاری اداروں کی جانب سےایل ڈی اے میں حاضری کم رکھنےکی تجویز دی جاتی رہی، لازمی سروس ایکٹ کا حصہ نہ ہونےکے باوجود ایل ڈی اے کوپبلک کےلیےبند اور افسران کےلیےکھلا رکھا گیا،کورونا کا شکارہونےوالا بتیس سالہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایل ڈی اے افسران اورعملےسے بھی کنٹیکٹ میں آیا.

وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران نےڈپٹی ڈائریکٹرکےکورونا پازیٹوآنےکےمعاملے کا نوٹس لےلیاہے،، ایل ڈی اے کی تینوں مین بلڈنگزکو ہیوی سپرے،فیومیگیشن کے لئے تین دن سیل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، وائس چئیرمین ایل ڈی اے نے افسران و ملازمین کی حفاظت کے لئے ڈی جی کو سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہے.

ایس ایم عمران کےمطابق ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اورمتعلقہ محکموں سے بھی آئندہ صورتحال کےلیےمدد لی جائے گی،،ڈائریکٹرایڈمنسٹریشن نوازگوندل کا کہنا ہے کہ ایل ڈی اے کےدفترجوہرٹاون کی تینوں عمارتوں کو سیل کرنےکےاحکامات جاری ہوئے ہیں، جبکہ ایل ڈی اے ڈی ایل ڈی تھری کےسارے سٹاف کو چودہ دن کےلیےخود ساختہ قرنطینہ میں جانےکےاحکامات دیئےگئےہیں،، ایل ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کےوالد کے جنازے میں شریک اورکنٹیکٹ میں آنے والے افسران و ملازمین کوبھی قرنطینہ اختیارکرنےکا کہا گیا ہے۔

مزیدخبریں