لاہور (سپیشل رپورٹر،کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔
تفصیلا ت کے مطابق سبزہ زارکے علاقہ میں ڈاکوؤں نے گلفام کے گھر سے 5لاکھ 10ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،ڈیفنس میں ڈاکوؤں نے حسنین کے گھر سے 4لاکھ 60ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان, ریس کورس میں ڈاکوؤں نے ہارون کے گھر سے1لاکھ 80ہز ار کی نقدی ،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔
ہربنس پورہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے وسیم کے گھر سے 1 لاکھ 20ہز ار کی نقدی ،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان، شادباغ میں ڈاکوؤں نے صابر کے گھر سے 2لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا اور ااسلام پورہ میں ڈاکوؤں نے بشارت سے 55 ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان، وحدت کالونی کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے فخر حسین کی فیملی سے 35ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان، لوٹ لیا۔
شیراکوٹ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے ابراہیم سے 24 ہزار کی نقد ی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا، جبکہ شمالی چھاؤنی اور مصری شاہ سے گاڑیاں اور ہنجروال ، لوئر مال اور اچھرہ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔
دوسری جانب سی سی پی او نے لاک ڈاؤن میں نرمی پر جرائم کی شرح میں اضافے کا خدشہ ظاہرکردیا، لاک ڈاون کے دوران 13 افراد کو مختلف وجوہات پر قتل کیا گیا، جبکہ لاک ڈاون سے پہلے15 دنوں میں 18 افراد کو موت کے گھاٹ اتارا گیا، کاروباری بندش کے دنوں میں بھی 124 افراد ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں مال سے محروم ہوئے، جبکہ لاک ڈاون سے قبل 15 دنوں میں 164 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، اسی طرح گاڑی و موٹرسائیکل چوری کی 312 وارداتیں لاک ڈاؤن کے دوران ہی رپورٹ ہوئیں۔