ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ زارا نور عباس ناقدین پر برہم ہوگئیں

 اداکارہ زارا نور عباس ناقدین پر برہم ہوگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ زار ا نور عباس ناقدین پر برہم ہوگئیں۔

گزشتہ روز اداکار بہروز سبزواری کی اہلیہ کی سالگرہ کے موقع پر ان کے صاحبزادے شہروز نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر والدہ کے ساتھ تصویر شیئر کرنے کے ساتھ انہیں سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔

شہروز کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر پر پاکستان فیشن انڈسٹری کی مقبول ترین ماڈل صدف کنول نے کمنٹ کیا جس میں انہوں نے شہروز کی والدہ کو 'ماما(امی)' کہہ کر مخاطب کیا اور تھوڑی دیر بعد صدف نے اپنا کمنٹ بھی ڈیلیٹ کردیا۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پر صدف کنول اور اداکار شہروز سبزواری کے درمیان تعلقات کی افواہیں بھی گردش کر رہی تھیں لیکن شہروز کی جانب سے ان افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا گیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ صدف کنول ان کی دوست ہیں، ان قیاس آرائیوں کے بعد ماڈل صدف کنول کے شہروز کی تصویر پر اس کمنٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شہروز اور صدف کنول پر بے حد تنقید کی جانے لگی۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے کی جانے والی تنقید پر اداکارہ زارا نور عباس برہم ہوگئیں اور انہوں نے اپنی پوسٹ کے ذریعے خیالات کا اظہار کردیا، زارا نور عباس نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ 'آج کسی شخص نے دوسرے شخص کی والدہ کو 'ماما(امی)' کہہ دیا اور یہ ایک قومی خبر بن گئی'۔ اداکارہ نے ناقدین پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ 'میں یہ جان کر حیران ہوں کہ ہم سب قرنطینہ میں تو بند ہیں لیکن ہمارے اندرونی شیطان بند نہیں ہیں۔

کچھ روز قبل اپنے انسٹا گرام پر  تصویر شیئر کرتے ہوئے زارا نے گارتھ نکس کا قول "لکھا تھا، مسافر راستے کو چنتا ہے یا راستہ مسافر  کا انتخاب کرتا ہے" بطور کیپشن استعمال کیا زارا کے سوال پر ایک صارف نے لکھا ان کے خیال میں راستے ہی مسافروں کو چنتے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer