تاجر قائدین نے متفقہ چارٹرز آف ڈیمانڈ چیمبر کے حوالے کردیا

16 Apr, 2020 | 12:48 AM

Malik Sultan Awan

(شہزاد خان ابدالی)لاہور چیمبر میں شہر کے تاجر قائدین کا اکٹھ، متفقہ چارٹرز آف ڈیمانڈ چیمبر کے حوالے کردیا،، صدر لاہور چیمبر کی سینئر تاجر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں حکومت سے یوٹیلٹی بل پر عملدرآمد کروانے، چھوٹے تاجروں کو بلاسود 5لاکھ تک قرض دینے، کرایہ داری نوٹیفیکشن منسوخ کرنے کا مطالبہ کر دیا، حکومتوں کی ملکیتی دکانوں، دفاتر، کمرشل بلڈنگ کے کرائے معاف کرنے کی بھی  اپیل کر دی۔

صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ نے  تاجر تنظیموں کے سینئر قائدین کے ہمراہ نیوز کانفرنس کی، عرفان اقبال شیخ نے تاجر تنظیموں کا 13 نکاتی مشترکہ چارٹرآف ڈیمانڈ حکومت کے سامنے رکھ دیا۔ چھوٹے تاجران کو بلاسود قرضوں کی فراہمی،صنعتوں کی سپلائی چین بحال کرنے سمیت دیگر مطالبات پیش کردیئے۔
شہر بھر کی تاجر تنظیموں کے سینئر تاجر قائدین نے 13 نکاتی چارٹرز آف ڈیمانڈ صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ کے حوالے کیا ۔صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ نے تیرہ نکاتی چارٹرآف ڈیمانڈ پیش کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وصوبائی حکومتوں کی ملکیتی دوکانوں،دفاتر،کمرشل بلڈنگ کے کرائے معاف کیے جایئں،چھوٹے تاخروں کو بلا سود 5 لاکھ اور چھوٹے کاروبار کیلئے 50 لاکھ تک قرضہ دیا جائے۔
چارٹرز آف ڈیمانڈ میں مطالبہ کیا گیا کہ امپورٹرز کیلئے رننگ فنانس پر چھ ماہ کا انٹرسٹ فریز کردیا جائے۔عرفان شیخ نے کہا کہ کاروبار کی اجازت ملنے والی صنعتوں کی سپلائی چین کو بھی کاروبار کرنے دیا جائے،جیولرز،کارڈیلرز ،پراپرٹی ڈیلرز کو بھی کاروبار کی اجازت دی جائے۔رمضان کی آمد ہے،شوز،ریڈی میڈ گارمنٹس،انڈسٹری کو چلنے دیا جائے۔اسی طرح ہاوس ہولڈ الیکٹرونکس،الیکٹرک سامان ،ہول سیل مارکیٹ کو کاروبار کی اجازت دی جائے ۔
چارٹرزآف ڈیمانڈ میں مطالبہ کیا گیا کہ آٹو سپیئر پارٹس کی مارکیٹ کو کاروبار کرنے دیا جائے اور کمرشل یوٹیلٹی بلز کے تین ماہ کے التوا کے فیصلے پر عملدرآمد کروایا جائے۔کاروباری افراد کو ملازمین کی تنخواہوں کی ادایئگی کیلئے آسان قرضہ سکیم پر عمل درآمد کرایا جائے اور اگر کورونا وائرس متاثرین کی تعداد برھتی تو 1ہفتہ کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کیا جائے۔

مزیدخبریں