( راؤ دلشاد ) کونسلرز چیئرمینوں کے عدم تعاون پر پھر پھٹ پڑے، یونین کونسلز کے ڈھیروں مسائل لارڈ میئر لاہور کے سامنے رکھ دئیے، لارڈ میئر نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
لارڈ میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید سے کونسلز اتحاد کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران کونسلرز نے لارڈ میئر کو اپنی یونین کونسلز میں درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔ لارڈ میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید نے کہا کہ کونسلرز پارٹی کی بنیادی سطح پر نمائندگی کرتے ہیں ان کی خدمات مثالی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سٹریٹ لائٹس اور پیچ ورکس جہاں بھی درکار ہوگا مہیا کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بطور لارڈ میئر لاہور کونسلرز کی شکایات کا ازالہ کرنا میرا بنیادی فرض ہے۔ اس موقع پر جنرل کونسلر ادریس قادری، جنرل کونسلر وحید حان، غلام یاسر، زاہدہ ہاشمی اور جنرل کونسلر سلیم بولا سمیت دیگر افراد موجود تھے۔