ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اساتذہ کے ای ٹرانسفر اور پوسٹنگ پر باقاعدہ کام شروع

اساتذہ کے ای ٹرانسفر اور پوسٹنگ پر باقاعدہ کام شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سکول ایجوکیشن نے اساتذہ ای ٹرانسفراور پوسٹنگ پر باقاعدہ کام شروع کردیا، اساتذہ اپنا پروفائل بنانے کیلئے ایپلی کیشن پلے سٹور سے ڈاون لوڈ کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن رواں سال اساتذہ کے آن لائن تبادلے کرسکے گا، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کےای ٹرانسفراور پوسٹنگ پر باقاعدہ کام شروع کردیاہے۔ اساتذہ اپنا پروفائل بنانے کیلئے ایپلی کیشن پلے سٹور سےمفت ڈاون لوڈ کرسکیں گے، اساتذہ کو 15 اپریل تک پروفائل لازمی بنانا ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پروفائل نہ بنانے والے اساتذہ ای ٹرانسفر سے استفادہ نہیں کرسکیں گے، تبادلوں کیلئے اساتذہ کی آٹومیٹک رینکنگ کی جائے گی۔

سکول ایجوکیشن کے مطابق رینکنگ لسٹ اساتذہ کوآن لائن دستیاب ہوگی۔

Shazia Bashir

Content Writer