سرکاری سکولوں میں طلباء کی آن لائن حاضری لازمی قرار

16 Apr, 2019 | 07:33 PM

Shazia Bashir

سٹی42: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے سرکاری سکولوں میں طلباء کی آن لائن حاضری لازمی قرار دیدی، آن لائن حاضری کو یقینی نہ بنانے والے سربراہان کو انکوائری کا سامنا کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری سکولوں میں طلباء کی آن لائن حاضری لازمی قرار دے دی گئی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے بارہ سو سکولوں کو روزانہ طلباء کی آن لائن حاضری لگانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خان کا کہنا ہےکہ آن لائن حاضری کو یقینی بنایا جائے گا اور اس کیلئے کسی قسم کاغفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا، پرویز اختر خان کا مزید کہنا تھا کہ سکول انفارمیشن سسٹم پر موجود پیج پر آن لائن حاضری لگائی جائے گی۔

مزیدخبریں