پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ میں 5سال سے مجسٹریٹ کا عہدہ خالی

16 Apr, 2019 | 06:34 PM

Shazia Bashir

سٹی42: پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بُک بورڈ میں پانچ سال سے مجسٹریٹ کا عہدہ خالی، بورڈ کو پبلشرز کے خلاف قانونی کارروائی کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بُک بورڈ ایکٹ کی شق 16 کے تحت مجسٹریٹ کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ غیر منظور شدہ کتابیں فروخت کرنیوالے پبلشرز اور کتابوں میں موجود متنازعہ مواد کی اشاعت پر موقع پر کارروائی کرسکتا ہے۔ جبکہ مجسٹریٹ کے پاس یہ قانونی اختیار بھی ہے کہ وہ بپلشرز کو جرمانہ عائد کر سکتے ہیں، ٹیکسٹ بُک بورڈ کی جانب سے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کو پانچ سال قبل بھی مراسلہ ارسال کیا تھا جس میں مجسٹریٹ کی تقرری کی سفارش کی گئی تھی۔

تاہم محکمہ کی جانب سے آج تک لاہور ہائیکورٹ کو سمری ہی ارسال نہیں کی گئی، پنجاب ٹیکسٹ بُک بورڈ کے ایم ڈی عبد القیوم کا کہنا ہے کہ مجسٹریٹ کے عہدے پر تقرری ہونے سے بورڈ کو پبلشرز کے خلاف کارروائی کرنے میں آسانی ہوگی۔ اُن کا کہنا ہے کہ محکمہ کے ساتھ رابطے میں ہیں جلد ہی مجسٹریٹ کے عہدے پر تقرری ہوجائے گی۔

مزیدخبریں