قبر سے لاش چوری کرنیوالا نشئی کفن دفن کیلئے بھیک مانگتا پکڑا گیا

16 Apr, 2019 | 06:30 PM

Shazia Bashir

سٹی42: بادامی باغ میں قبر کھود کر نومولود کی میت چوری کرنے کا معاملہ، نشے کی علت پوری کرنے کیلئے نشئی میت اٹھا کر کفن دفن کیلئے بھیک مانگتے پکڑا گیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

نشے کی لت تھی یا کوئی اور ضرورت، ملزم نے بے حسی کی تمام حدیں پار کردیں، نومولود کی میت قبر کھود کر نکالی اور بھیک مانگتا رہا، واقعہ بادامی باغ میں پیش آیا، نومولود بیٹے کی تدفین کے بعد ورثاء فاتحہ خوانی کے لئے قبرستان گئے تو قبر کھدی ہوئی اور میت غائب تھی۔ پولیس نے تلاش شروع کی تو ایک نوجوان میت اٹھائے بھیک مانگتا پکڑا گیا، جس نے دوران تفتیش میت چوری کا اعتراف کرلیا، پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

سفاک ملزم بیگم کوٹ کا رہائشی ہے، جسے بظاہر گھناونے فعل پہ کوئی ملال نہیں۔

مزیدخبریں