سرکاری ونجی سکولوں میں کبڈی کھیلنے پر پابندی لگا دی گئی

16 Apr, 2018 | 11:09 PM

عطاءسبحانی
Read more!

جنید ریاض: محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکولوں میں بچوں کے کبڈی اورکشتیاں کھیلنے پر پابندی لگا دی، سکولوں میں دوران وقفہ بچے ایسی گیمز میں حصہ نہیں لے سکیں گے جس سے بچوں کو نقصان پہنچے۔ پابندی کا اطلاق سرکاری و نجی سکولوں دونوں پر ہو گا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے پنجاب بھر کے سرکاری ونجی سکولوں میں کبڈی کھیلنے پر پابندی لگادی ہے۔ ڈائریکٹر مانیٹرنگ رانا عبد القیوم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سکولوں میں دوران بریک بچے اب کبڈی یا دوسرے تمام کھیل جس سے بچے کو نقصان پہنچ سکے مکمل پابندی ہوگی۔ کھیل کود کے دوران بچوں کو چوٹ لگنے کا ذمہ بریک انچارج ہو گا۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق سرکاری و نجی سکولوں دونوں پر ہوگا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے پنجاب بھر کے سکولوں کو مراسلہ جاری کر دیا۔عملدرآمد نہ کرنے والے سکول سربراہان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں