علی اکبر:جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے رہنماؤں نے دوہری پالیسیاں شروع کر دی، رکن صوبائی اسمبلی سردار نصر اللہ دریشک کا مستعفی ہونے کا اعلان صرف سیاسی نعرہ نکلا، رکن اسمبلی نے اپنے اعلانات کے برعکس اسمبلی کی کارروائی پر اعتماد کرنا شروع کر دیا۔
جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے رہنماؤں کی جانب سے چند روز قبل لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسمبلیوں سے استعفی دینے کا اعلان کیا گیا تھا ۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی سردار نصراللہ دریشک کی جانب سے بھی پنجاب اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان سامنے آیا تھا لیکن تاحال ان کا استعفیٰ اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول نہیں ہوا ۔
دوسری جانب سردار نصر اللہ دریشک کی جانب سے اپنے اعلان کے مطابق استعفی دینے کے بجائے اسمبلی سیکرٹریٹ میں بزنس جمع کروا دیا گیا ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ ان کا استعفی دینے کا اعلان صرف سیاسی نعرہ نکلا اور رکن اسمبلی آئندہ اجلاسوں میں شریک ہو نگے۔