گلبرگ:محکمہ صحت کا عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن،3غیرقانونی کلینکس سربمہر

16 Apr, 2018 | 09:23 PM

عطاءسبحانی

بسام سلطان:سپریم کورٹ نے عطائیوں کا خاتمہ کرنے کے احکامات جاری کیا کئےعطائی اڈے بند کر کے غائب ہوگئے، محکمہ صحت کا عطایوں کے خلاف ایک بار بھر کریک ڈاؤن، عزیز بھٹی ، گلدشت اور گلبرگ ٹائون می کاروائی۔

ڈی ڈی ایچ او گلبرگ ٹاؤن ڈاکٹر احمد غوث اور ڈی ڈی ایچ او راجہ زبیر کی اپنے علاقے مٰن عطائیوں کے خلاف کاروائی، گلبرگ کے علاقے میں تین عطائیوں کے اڈے سربمہر کر دیے گئے۔ سیل کئے گئے اڈوں میں بھٹی کلینک،مظہر کلینک، فیروز کلینک شامل ہیں۔عزیزبھٹی ٹائون اور گلدشت ٹائون سی بلاک میں ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر راجہ زبیر عباس کی سربراہی میں آپریشن کیا گیا۔ آپریشن میں کلثوم میڈیکل کیئر اور نفیس میڈیکل اینڈ گائنی سنٹر سے ویسٹ سرنجیں ،ڈرپس اور الٹراسائونڈ کے امیج بھی کارروائی کے دوران برآمد کیے گئے۔

تحقیقات کرنے پر الٹراسائونڈ مشین بھی فعال پائی گئی۔پولیس کی مدد سےعطائیوں کے اڈوں کو سیل کردیا گیا اور قانونی کاروائی شروع کردی گئی۔ اس موقع پر ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹرراجہ زبیرکے ہمراہ محمد عامر، شہباز ولایت سمیت دیگر بھی شامل تھے۔

مزیدخبریں