جلد سو بیڈز پر مشتمل ہسپتال بھی بنایا جائے گا: گوہر اعجاز

16 Apr, 2018 | 08:58 PM

عطاءسبحانی
Read more!

توقیر اکرم:شیخ اعجاز احمد ڈائیلسز سنٹرمیں سینئر رہنما اپٹما گوہر اعجاز کی آمد، بہترین کارکردگی دکھانے والے عملے میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

شیخ اعجاز احمد ڈائیلسز سنٹر میں آئے مریضوں کو پرسکون آرام دہ ماحول اور بہترین علاج مہیا کرنے والے گوہر اعجاز کو مریض کسی مسیحا سے کم نہیں مانتے۔سینئر رہنما اپٹما گوہر اعجاز نے جناح ہسپتال میں قائم اعجاز احمد ٹرسٹ میں نیفرالوجی اور ڈائیلسز وارڈ کا دورہ کیا، انہوں نے مریضوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔

اس موقع پر پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج راشد ضیاء، صنعتکار خواجہ عارف،میاں احسن،سینئر رجسٹرار ڈاکٹر عمر حیات،چیئرمین شان گروپ آف انڈسٹری خواجہ عارف، ڈاکٹر نوید احمد،مینجر انچارج ڈائیلسز عاطف خلیل بٹ سمیت دیگر نے شرکت کی۔ شرکا نے گوہر اعجاز کے اس نیک کام کو سراہا۔

سینئر رہنما اپٹما گوہر اعجاز نے کہا کہ یہ ٹرسٹ انہوں نے اپنے والد کی یاد میں بنایا ہے، جہاں مریضوں کا بلا معاوضہ علاج کیا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ جلد سو بیڈز پر مشتمل ہسپتال بھی بنایا جائے گا، جس میں جدید مشینری اور علاج کی سہو لیات میسر ہوں گی۔ اس موقع پرگوہر اعجاز نے انسانیت کی خدمت کا پیغام دیا، انہوں نے تمام ڈاکٹرز اور نرسز کی خدمات کو بھی سراہا۔

مزیدخبریں