سعودبٹ:امریکہ کے لئے نامزد سفیر علی جہانگیر صدیقی کو نیب نے کل دوبارہ طلب کر لیا۔ امریکہ کے لئے نامزد سفیر پر ان سائڈ ٹریڈنگ کا بھی الزام ہے۔
نیب نے علی جہانگیر کو 17 تاریخ کو صبح 10 بجے طلب کیا ہے۔ اس سے پہلے طلبی میں علی جہانگیر پیش نہیں ہوئے تھے۔ نیب نے علی جہانگیر صدیقی کو چالیس ارب کرپشن کیس میں طلب کیا ہے۔ علی جہانگیر صدیقی کی کمپنی ایز گارڈ نائن اور ایگری ٹیک پر سٹاک مارکیٹ میں کرپشن کا الزام ہے۔امریکہ کے لئے نامزد سفیر پر ان سائڈ ٹریڈنگ کا بھی الزام ہے۔علی جہانگیر صدیقی کی کمپنی نے قیمت سے زائد شئیر مارکیٹ میں فروخت کئے جس سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا۔
اس لنک پر ضرور کلک کریں: نیب کا کیپٹن صفدر، علی جہانگیر کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
قبل از وقت چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کیپٹن صفدر کے خلاف مختلف کیسز میں انکوائری اور علی جہانگیر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی۔