ڈیڈ لائن ختم، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا

16 Apr, 2018 | 05:51 PM

احمد علی کیف

عمران یونس: ڈیڈ لائن ختم ، فوڈاتھارٹی نے کولڈ سٹورز کی چیکنگ شروع کردی، ہدایات پرعمل نہ کرنے پر 6 کولڈ سٹورز کو جرمانہ کر دیا گیا۔

سٹی 42 کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی دی ہوئی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی۔ فوڈاتھارٹی نے کولڈ سٹورز کی چیکنگ شروع کردی۔جن میں سے ہدایات پرعمل نہ کرنے پر 6 کولڈ سٹورز کو جرمانہ کر دیا گیا۔ کل 56 کولڈ سٹورز کی چیکنگ کی گئی جس میں سے 31کو بہتری کیلئے وارننگ نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دوسرے صوبوں کی گاڑیاں اب پنجاب میں دوبارہ رجسٹرڈ ہوسکیں گی 

 واضح رہے کہ ٹیموں نے2شاپنگ مالز کے کولڈ سٹورز کو سیل کر دیا۔ اے ڈی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ کولڈ سٹورز کا ماحول بدبودار،اور گندہ پانی جمع ہوا تھا۔ گلی سٹری سبزیاں اورپھل بھی پائے گئے۔ فوڈاتھارٹی نےسٹورز کوحالات درست کرنے کیلئے1ماہ کا وقت دیدیا۔

مزیدخبریں