علی ساہی: دوسرے صوبوں کی گاڑیاں اب پنجاب میں دوبارہ رجسٹرڈہوسکیں گی،دوبارہ رجسٹریشن سے ایک توگاڑیوں کاریکارڈمکمل ہوگا دوسراپنجاب کوکروڑوں روپے کی رقم ٹوکن ٹیکس اوردوبارہ رجسٹریشن کی مد میں حاصل ہوگی ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں دوسرے صوبوں کی گاڑیوں کی دوبارہ رجسٹریشن 1998 میں روک دی گئی تھی لیکن حالات کو مدنظررکھتے ہوئے اورپنجاب میں لاہورسمیت دیگر اضلاع میں سیف سٹی بننے کے پیش نظر ای چالاننگ کو موثربنانے کے لیے دوبارہ رجسٹریشن کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:نیب اہلکاروں کی جانب سے نواز شریف کے لیے خاص ’’دعوت نامہ‘‘
ایڈیشنل ڈی جی چوہدری مسعودالحق کا کہنا تھا کہ چونکہ یہ گاڑیاں چلتی پنجاب میں ہیں لیکن دوسرے صوبوں میں ٹوکن ٹیکس کم ہونے کی وجہ سے ٹیکس وہاں ادا کرتی ہیں جبکہ ایڈریس صحیح موجود نہ ہونے کی وجہ سے ای چالان بھی بھجوانا ممکن نہیں ہوں گے۔ ان باتوں کو مدنظررکھتے ہوئے دوبارہ رجسٹریشن کا عمل شروع کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:موسم میں خوشگوارتبدیلی،لیسکوکی طلب میں200میگاواٹ کمی ہوگئی
چوہدری مسعوادالحق کا مزید کہنا تھا کہ دوبارہ رجسٹریشن کی فیس اوررولزبنانے کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو کہ جلد ہی مکمل کرکے منظوری کے لیے حکومت کو بھجو ادی جائیں گے۔