سعود بٹ: نیب اہلکارنوازشریف کی طلبی کانوٹس لیکرجاتی امراءپہنچ گئے، نیب اہلکاروں کوجاتی امراءکےاندرجانےسےروک دیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق نیب اہلکارنوازشریف کی طلبی کانوٹس لیکرجاتی امراءپہنچ گئے۔لیکن اند جانے کی اجازت نہ ملی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ نیب اہلکاروں کوجاتی امراءکےاندرجانےسےروک دیاگیا۔جبکہ نوٹس جاتی امراءکےباہرچیک پوسٹ پروصول کیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں:میٹروپولٹین کارپوریشن کو بڑا مالیاتی دھچکا
واضح رہے کہ نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کیس میں شہبازشریف کو بھی طلب کیا تھا جب کہ آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں شہباز شریف کے داماد علی عمران کو طلب کیا گیا۔ علاوہ ازیں نوازشریف پر بطور وزیراعظم جاتی امرا کی سڑک چوڑی کرانے کا الزام ہے اور نیب نے انہیں اختیارات کے ناجائز استعمال پر 21 اپریل کو طلب کیا ہے۔