شاہد ندیم: موسم میں خوشگوارتبدیلی، لیسکو کی طلب میں200میگاواٹ کمی ہوگئی، لیسکو میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6 گھنٹے تک پہنچ گیا۔
تفصیلات کلے مطابق جیسے ہی موسم خوشگور ہوا لیسکو میں بھی تبدیلی آگئی۔ لیسکوکی طلب میں200میگاواٹ کمی ہوگئی۔ کمپنی کاشارٹ فال200میگاواٹ رہ گیا۔جبکہ گزشتہ روزشارٹ فال 375میگاواٹ تھا۔ شہرمیں شیڈول کےمطابق 2سے3گھنٹےکی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ جبکہ ہائی لاسزفیڈرزپرلوڈشیڈنگ5گھنٹےتک کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جبری ریٹائرمنٹ ،محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ڈرائیورسراپا احتجاج
دوسری جانب لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔ کم سے کم 2جبکہ ہائی لاسز فیڈرز پر 6 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ نے بتایا کہ کمپنی کی ڈیمانڈ 3100 جبکہ فراہمی 2700 میگاواٹ ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اساتذہ کو تنخواہیں لینی ہیں تو محکمہ خزانہ کی شرائط مانیں
وزارت پاور ڈویژن کی پالیسی کے مطابق لوڈشیڈنگ ان علاقوں میں کی جا رہی ہے جن علاقوں میں بجلی چوری کی شرح زیادہ ہے وہاں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھایا گیا ہے۔ لیسکو چیف نے مزید بتایا کہ کمپنی میں زیادہ سے زیادہ 6گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ہائی لاسز فیڈرز پر 3 کیٹیگری میں لوڈشیڈنگ شیڈول بنایا گیا ہے پہلی کیٹیگری میں2، دوسری میں 4 جبکہ تیسری میں 6 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔