جبری ریٹائرمنٹ ،محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ڈرائیورسراپا احتجاج

16 Apr, 2018 | 02:33 PM

احمد علی کیف

 سعود بٹ: ڈرائیور کی جبری ریٹائرمنٹ کے خلاف محکمہ لوکل گورنمنٹ کےڈرائیوروں کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج،ڈرائیور محمد اسلم کو بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ لوکل گورنمنٹ بنورڈ کے ملازمین نے ڈرائیور محمد اسلم کے حق میں نعرہ بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ محمداسلم کوجبری ریٹائر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ڈائریکٹرایڈمن قاری ضیاڈرائیورسےاپنےذاتی کام کرواتاہے۔

یہ بھی پڑھیں:اساتذہ کو تنخواہیں لینی ہیں تو محکمہ خزانہ کی شرائط مانیں 

  محمد اسلم نے بتایا کہ قاری ضیا کے ذاتی کام سے انکار پرانتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ مظاہرین نےسیکرٹری لوکل گورنمنٹ سےمسئلے پرنظرثانی کی اپیل کی ہے۔

مزیدخبریں