ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اساتذہ کو تنخواہیں لینی ہیں تو محکمہ خزانہ کی شرائط مانیں

اساتذہ کو تنخواہیں لینی ہیں تو محکمہ خزانہ کی شرائط مانیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سکولزایجوکیشن کی نااہلی،22ہزارایجوکیٹرز2ماہ سےتنخواہوں سےمحروم،سکولزایجوکیشن کی نااہلی حد سے پار ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق سکولزایجوکیشن کی نااہلی حد سے پار ہو گئی۔22ہزارایجوکیٹرز2ماہ سےتنخواہوں سےمحروم ہیں۔ واضح رہے کہ تنخواہوں سےمحروم ایجوکیٹرزمیں لاہورکے1600اساتذہ بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھائی نے بہن کا گھر اجاڑ دیا 

 واضح رہے کہ  محکمہ خزانہ نےنئےبھرتی ہونیوالےایجوکیٹرز کو تنخواہیں دینےسےانکار کر دیا۔ جبکہ حکومت نےاساتذہ کےسکیلز1 جنوری سےاَپ گریڈکردیئےتھے۔ محکمہ تعلیم نےایجوکیٹرز کو پرانےگریڈزکےمطابق آرڈرز جاری کردیئے۔ گریڈ14کےاساتذہ کوگریڈ9اورگریڈ15کےاساتذہ کوگریڈ14کےآرڈزجاری کر دیئے گئے۔ محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ تنخواہیں لینی ہیں تونئےگریڈزکےمطابق آرڈرز لائیں۔

دوسری جانب  سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے موسم گرما کیلئے سرکاری سکولوں کے اوقات کار آج سے تبدیل کردیئے ہیں۔لڑکیوں کے سکول 7 بج کر 30 منٹ پر کھلیں گے اور چھٹی سوا 1 بجے ہوگی۔لڑکوں کے سکول 7 بج کر45 منٹ پر کھلیں گے اورانہیں چھٹی ڈیڑھ بجے ہوگی۔جمعہ کےروز لڑکیوں کو ساڑھے11 اور لڑکوں کو پونے 12 بجے چھٹی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:عوام کی ترقی وخوشحالی کے لیے دن رات محنت کی ہے: وزیراعلیٰ پنجاب 

 ڈبل شفٹ سکولوں میں پہلی شفٹ ساڑھے 7 بجے شروع ہو گی اور چھٹی 12 بجے ہوگی۔دوسری شفٹ 12 بج کر 30 منٹ پر لگے گی اور چھٹی 5 بج کر 30 منٹ پر ہوگی۔