ویب ڈیسک : مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے آج ہونے والا قومی اسمبلی اور وفاقی کابینہ کا اجلاس کل تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔
اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس کل ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کر دیا گیا ۔
اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات اور توجہ دلاؤ نوٹس کو معطل کرنے کی تحریک پیش ہوئی جسے ایوان نے منظور کرلیا۔تحریک منظور ہوتے ہی اسپیکر ایاز صادق نے اجلاس کل تک ملتوی کردیا ۔
اپوزیشن اور حکومتی اراکین اسمبلی اجلاس میں شریک ہوئے، اجلاس کے دوران اپوزیشن کی جانب سے شور شرابہ اور شدید نعرے بازی کی گئی.
دوسری جانب سینٹ کا اجلاس بھی کل صبح ساڑھے 12بجے تک ملتوی کردیا گیا ۔