آئینی ترمیم کے معاملے پرحکومت ڈرا دھمکا رہی ہے، قائم مقام صدر بی این پی

15 Sep, 2024 | 11:21 PM

عثمان خان: قائم مقام صدر بی این پی ساجد ترین نے کہا ہے  کہ آئینی ترمیم کے معاملے پر حکومت ڈرا دھمکا رہی ہے۔

 قائم مقام صدر بی این پی مینگل کے ساجد ترین نے میڈیا سے گفتگو کی، صحافی نے سوال کیا کہ کیا ووٹ پر قائل کرنے کے لئے آپ کو ڈرایا جا رہا ہے؟ جس پر ساجد ترین نے جواب دیا کہ بالکل ہمیں ڈرایا جا رہا ہے، ہمارے دو سینٹرز کو مسلسل ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے، ہمارے دونوں سینیٹرز کے گھروں پر چھاپے مارے گئے، فارم ہاؤسز پر چھاپے مارے گئے، فارم ہاؤسز پر فورسز کو بیٹھایا گیا۔ 

 انہوں نے مزید کہا کہ جہاں جہاں ہمارا کاروبار ہے وہاں پر ہم کو تنگ کیا جا رہا ہے، بلوچستان کے ساتھ ہمیشہ ایسے ہوتا رہا ہے، پہلے ہمیں ڈنڈے سے مارتے پھر ہمیں کہتے کہ آپ کا نام کیا ہے؟ سردار اختر مینگل کا وطن واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ہے، حکومت سے ملاقات میں ہمارے گلے دور نہیں ہوئے۔

مزیدخبریں