ویب ڈیسک : پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کردی گئی .
وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے, اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
مٹی کا تیل 11 روپے 15 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے، جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 12 روپے 12 پیسے کمی کی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ قیمتوں میں کمی کے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔