عثمان خان: چیئرمین خورشید شاہ کی زیرصدارت پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔
چارٹر آف پارلیمنٹ کے لیے تشکیل کردہ حکومت اور اپوزیشن رہنماؤں پر مشتمل قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔
اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار، مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو زرداری، وزیرقانون اعظم نزیر تارڑ، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سمیت دیگر شریک ہیں، اس کے علاوہ جےیوآئی کے قانونی مشیر سینیٹر کامران مرتضی، وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی اور انوارالحق کاکٹر بھی پارلیمنٹ ہاؤس میں موجود ہیں ۔
خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے سے متعلق مشاورت کی جا رہی ہے۔