ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کس کیلئے خوشخبری ہے حکومت یا اپوزیشن؟ صحافی کے سوال پر مولانا کا دلچسپ جواب

کس کیلئے خوشخبری ہے حکومت یا اپوزیشن؟ صحافی کے سوال پر مولانا کا دلچسپ جواب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ۔

 ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان مطالبہ خصوصی کمیٹی کے سامنے رکھنے کیلئے پارلیمنٹ پہنچ گئے ، سربراہ جے یو آئی جب کمیٹی روم پہنچے تو گیٹ پر اسحاق ڈار نے ان کا استقبال کیا۔

خورشید شاہ کی سربراہی میں پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا ہے، پارلیمانی خصوصی کمیٹی اجلاس میں تمام جماعتوں کی نمائندگی مکمل ہے۔

پی ٹی آئی رہنما علی ظفر، عمر ایوب بھی اجلاس میں موجود ہیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیرداخلہ محسن نقوی بھی اجلاس میں شریک ہیں، اٹارنی جنرل بھی اجلاس میں موجود ہیں جو آئینی ترامیم کی شقوں کی وضاحت کریں گے۔

خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں جانے سے کچھ دیر پہلے مولانا فضل الرحمان نے صحافیوں سے گفتگو کی، اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ مولانا آپ جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں یا حکومت کے ساتھ؟ جس کے جواب میں انہوں نے جواب دیاکہ  میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ  آپ لوگ بس اب دیکھتے جائیں۔ ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ مولانا صاحب حکومت کے لیے خوشخبری ہے یا اپوزیشن کےلیے؟ اس کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قوم کےلیے خوشخبری ہے۔

مولانا سے سوال کیا گیا کہ آپ کو ڈرافٹ نہیں دیا جارہا کیا اس کا مطلب اعتماد نہیں؟ مولانا فضل الرحمان نے صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ تو آپ حکومت سے پوچھیں۔