مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ حکومت کو مشورہ دیا ہے ڈرافت دیں تاکہ ہم اور دیگر لوگ پڑھیں، حکومت سے مزید سوچ بچار کیلیے وقت مانگا ہے۔
مولانا عبدالغفور حیدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اب تو آئینی ترامیم کا ڈرافٹ نہیں ملا۔ آئینی مسودے پر جے یو آئی (ف) کی مختلف جماعتوں سے ملاقات ہوئی، (ن) لیگی رہنماؤں سے کہا کہ جب تک ڈرافٹ نہیں دیں گے تو پڑھیں گے کیسے؟ ہم نے مشورہ دیا کہ آئینی ترامیم مؤخر کریں تاکہ مشاورت ہو۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو کہا کہ آئینی ترامیم میں جلدی نہ کریں، اجلاس میں مؤقف رکھیں گے آئینی ترامیم کی اتنی جلدی کیا تھی؟ حکومت آئینی ترمیم میں جلدی کرے گی تو حمایت کی پوزیشن میں نہیں ہوں گے۔
مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ حکومت نے اجلاس بلا لیا ہے ہم نے سوچا ہے اجلاس میں شرکت کریں گے، اجلاس میں جا کر کہیں گے کہ آئینی ترامیم لانے کی اتنی جلدی کیا تھی؟ حکومتی ٹیم سے بل پیش کرنے میں جلدی نہ کرنے کی گزارش کی ہے۔