ویب ڈیسک : اہم آئینی ترامیم کے حوالے سے سینیٹ کا اجلاس ایک مرتبہ پھر مؤخر کردیا گیا ۔
سینیٹ سیکریٹریٹ کے شعبہ میڈیا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ سینیٹ کا اجلاس آج شام بروز اتوار 15 ستمبر 2024 کو شام 7 بجے کے بجائے اب رات 10 بجے ہوگا ۔
جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ سینیٹ کے دفاتر ایوان کا اجلاس ختم ہونے تک کھلے رہیں گے۔