اجلاس شروع ہونے والا ہے اور بل کسی کے پاس نہیں، بیرسٹر گوہر

15 Sep, 2024 | 07:02 PM

اویس کیانی: پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہرخان نے کہا ہے کہ عدلیہ کو کمزور کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ 

قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس کے بعد بیرسٹر گوہر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی میں جو بات ہوئی وہ تو نہیں بتا سکتے، وزیر قانوں نے ہمیں کچھ بریف کیا ہے، لیکن اس کمیٹی کا کوئی کام نہیں کہ اس بل پر بات کرے۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی میں ان کیمرہ گفتگو ہوئی، ہم نے صرف سنا ہے اور کوئی تجویز نہیں دی۔

 بیرسٹر گوہر نے کہا کہ رات کے اندھیرے کی ترامیم ہے جو رات کے اندھیرے میں ہو رہی ہے، حکومت نے آج بھی ہم سے بل شئیر نہیں کیا جب کہ حکومت نے یہ نہیں کہا کہ ووٹنگ آج کروانی ہے۔ ابھی اجلاس شروع ہونے والا ہے لیکن بل کسی کے پاس نہیں ہے، عدلیہ کو کمزور کرنے کی کو شش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل سپریم کورٹ نے بہت زبردست فیصلہ دیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے ایم این ایز ہمارے ساتھ ہیں، صرف ہمارے دو اراکین اس وقت رابطے میں نہیں ہیں، ہمارے جن اراکین کے ساتھ رابطہ نہیں ان کے ووٹ اگر کاسٹ ہوتے ہیں تو وہ ہم نہیں مانتے۔

 
 

مزیدخبریں