ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’جمہوریت محض طرز حکومت نہیں بلکہ عوام کی طاقت، حقوق اور انکی خدمت کا نظریہ ہے‘

’جمہوریت محض طرز حکومت نہیں بلکہ عوام کی طاقت، حقوق اور انکی خدمت کا نظریہ ہے‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ جمہوریت محض طرز حکومت نہیں بلکہ عوام کی طاقت، حقوق اور انکی خدمت کا نظریہ ہے۔

 عالمی یوم جمہوریت پر خصوصی پیغام میں وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ جمہوریت کے تحفظ کیلئے محمد نواز شریف سمیت تمام جمہور پسند رہنماوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ مسلم لیگ (ن) نے ہی جمہوری اقدار کی پاسداری کرتے ہوئے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے جمہوریت ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاشی اور سیاسی استحکام صرف توانا جمہوریت ہی لا سکتی ہے۔ جمہوریت محض طرزِ حکومت نہیں، بلکہ عوام کی طاقت، حقوق اور انکی خدمت کا نظریہ ہے۔ جمہوریت عوام کو اپنے نمائندوں کے ذریعے خود فیصلہ کرنے کا اختیار دیتی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ جمہوریت کے استحکام سے ہی ملک میں ترقی اور خوشحالی آتی ہے۔ جمہوریت کانظام ہی آگے بڑھنے کا راستہ دکھاتا ہے۔ جمہوریت معاشرتی انصاف کی ضمانت اور عوامی خوشحالی کا ذریعہ ہے۔