ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئینی ترمیم کی حمایت؛ اختر مینگل نے 2 ووٹوں کے بدلے بڑی شرط رکھ دی

آئینی ترمیم کی حمایت؛ اختر مینگل نے 2 ووٹوں کے بدلے بڑی شرط رکھ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : آئینی ترمیم کے معاملے پر  سینیٹ میں  بلوچستان عوامی پارٹی (مینگل) کے 2 ووٹ اہمیت اختیارکرگئے۔

ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سربراہ بی این پی اختر مینگل سے رابطہ کیا۔ اس موقع پر اختر مینگل نے آئینی ترامیم کا مسودہ مانگ لیا، سردار اختر مینگل نے سینیٹ کے 2 ووٹوں کے بدلے 2 ہزار لاپتا افراد کی فوری بازیابی کامطالبہ کردیا ، جس کے بعد  سنجرانی نے اختر مینگل کے مطالبات پر بات چیت کی یقین دہانی کروائی۔ 

قبل ازیں بی این پی مینگل کی جانب سے آئینی ترامیم کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بی این پی کی سینیٹ میں دو نشستیں ہیں۔ 

خیال رہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں میں آئینی ترامیم آج پیش کیے جانے کا امکان ہے، مجوزہ آئینی ترامیم ایوان میں لانے سے پہلے وفاقی کابینہ کا اجلاس تاخیر کا شکار ہوگیا۔