خیبر پختونخوا؛ پولیس اہلکاروں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد

15 Sep, 2024 | 05:00 PM

ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا پولیس نے اپنے اہلکاروں کے ٹک ٹاک، انسٹاگرام، واٹس ایپ ، یوٹیوب استعمال کرنے پر پابندی لگا دی ۔ 

 سوشل میڈیا پالیسی سے متعلق خیبر پختونخوا پولیس نے صوبہ بھر کے ریجنل پولیس افیسرز اور ڈی پی اوز کو خط ارسال کردیا، جس کے مطابق پولیس افسران و اہلکار سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال نہیں کریں گے۔ پولیس کو ٹک ٹاک، انسٹاگرام، واٹس ایپ ، یوٹیوب کا استعمال پر پابندی ہوگی، ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔

 خط میں مزید کہا گیا کہ سوشل میڈیا میں پرسنل اکاونٹ کی ڈی پی پر باوردی فوٹو، اسلحہ، پولیس بیج یا دیگر شواہد اپلوڈ کرنے پر پابندی ہوگی۔ کئی پولیس اہلکار ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے پائےگئے ہیں، پولیس سوشل میڈیا پالیسی کے خلاف ورزی پر آر پی اوز و ڈی پی اوز محکمانہ کاروائیاں کریں۔ سوشل میڈیا استعمال سے محکمہ پولیس کی سالمیت خراب ہوتی ہے سوشل میڈیا استعمال سے دیگر پولیس اہلکاروں کی  زندگی کو خطرات لاحق ہوتے ہیں۔

مزیدخبریں