ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہوشیار! اس واٹس ایپ فیچر کے استعمال سے آپ کی تصاویر، چیٹس لیک ہو سکتی ہیں

ہوشیار! اس واٹس ایپ فیچر کے استعمال سے آپ کی تصاویر، چیٹس لیک ہو سکتی ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : واٹس ایپ کے نئے فیچر’ویو وَنس(View Once)‘ کے استعمال سے آپ کی تصاویر اور  چیٹس لیک ہو سکتی ہیں۔

ہیکرز واٹس ایپ کے’ویو وَنس(View Once)‘ میں موجود ایک نقص کی وجہ سے اس فیچر کو باآسانی بائی پاس کرتے ہوئے صارفین کی تصاویر اور چیٹس تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ نے 2022ء میں ’ویو وَنس(View Once)‘ فیچر کو اس لیے متعارف کروایا تھا کہ صارفین کی پرائیویسی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ اس فیچر کے استعمال سے کسی بھی میڈیا اور میسج کو دوبارہ نہیں کھولا جا سکتا یہاں تک کہ ان کا اسکرین شاٹ بھی نہیں لیا جاسکتا اور نہ ہی اسکرین ریکارڈنگ کی جا سکتی ہے۔

تاہم اب زینگو ایکس ریسرچ کے سائبر سیکیورٹی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ میٹا اس فیچر کے حوالے سے غفلت میں مبتلا ہیں۔ ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ سائبر حملہ آور باآسانی ہیک کیے گئے واٹس ایپ اکاؤنٹس میں’ویو وَنس(View Once)‘ فیچر کے ذریعے  محفوظ کی گئی تصاویر اور میسجز تک رسائی حاصل کر کے ان کی نقل کو شیئر بھی کر سکتے ہیں۔ 

بلیپنگ کمپیوٹر میں شائع کی جانے والی رپورٹ میں زینگو کے سی ٹی او ٹیل بیئری نے بتایا کہ ہماری ٹیم نے ذمہ دارانہ طور پر میٹا کے سامنے یہ انکشافات رکھے۔ جب ہماری ٹیم کو یہ احساس ہوا کہ اس نقص کی وجہ سے پہلے ہی بے دردی کے ساتھ فائدہ اٹھایا جا چکا ہے تو واٹس ایپ صارفین کی پرائیویسی کو محفوظ کرنے کی غرض سے ہم نے یہ معلومات عوام کے سامنے بھی پیش کر دیں۔