مسلم لیگ ن کی حکومت آتے ہی مہنگائی میں تاریخی کمی آنا شروع ہوجاتی ہے، مریم اورنگزیب

15 Sep, 2024 | 04:10 PM

ویب ڈیسک : ‎مسلم لیگ ن کی انفارمیشن سیکرٹری مریم اورنگزیب کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو ملک میں ‎کئی سالوں بعد معاشی استحکام لانے پہ خراجِ تحسین پیش کیا گیا ۔ 

مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ نوجوانوں کو سمجھنا ہوگا کہ کیا وجہ ہے کہ مسلم لیگ کی حکومت آتے ہی معاشی اشاریے درست سمت میں جانا شروع ہو جاتے ہیں ، مسلم لیگ ن کی حکومت آتے ہی مہنگائی میں تاریخی کمی آنا شروع ہوجاتی ہے ، عوام کو ریلیف ملنا شروع ہو جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ‎مہنگائی میں  38 فی صد سے 9.6 فیصد کی تاریخی کمی کسی معجزے سے کم نہیں ہے۔ ‎شرح سود (پالیسی ریٹ) 22 فی صد سے ساڑھے 17 فی صد پر واپس آنا درست معاشی پالیسیوں کی کامیابی کا ثبوت ہے۔ پانچ سال نالائق ، نااہل اور سازشی مافیا نے معیشت سے کھلواڑ کیا ، معیشت تباہ کی اور ملک کو مہنگا ترین کیا ۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اللہ کی مدد سے ملکی مفاد میں فیصلہ کر کے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا تھا ۔ ‎پاکستان مسلم لیگ (ن) جب جب حکومت میں آتی ہے، اللہ تعالیٰ رحمت فرماتا ہے ۔ ‎وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی طوفانوں کا رخ موڑ رہے ہیں ، الحمدللہ ۔ انہوں نے کہا کہ ‎معیشت، خارجہ امور، عوام کے ریلیف سمیت ہر محاذ پر کامیابیاں ثبوت ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت ہی ملک اور عوام کو ترقی سے نوازتے ہیں، الحمدللہ ۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ‎نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز شریف کا ہر فیصلہ مہنگائی میں کمی کےلئے ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب کا ہر فیصلہ عوامی ریلف کے لئے ہے ، ‎ مہنگائی میں کمی کے بعد شرح سود میں 4 فی صد مزید کمی وزیر اعظم شہباز شریف کی محنت، دیانت اور درست معاشی پالیسیوں کا ثبوت ہے ۔ ‎پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مہنگائی کو پہلے سال میں سنگل ڈجٹ میں لانے کا وعدہ 6 ماہ میں ہی پورا کر دیا ۔ ‎سٹاک ایکسچینج 80 ہزار کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، الحمدللہ ۔ ‎حکومت کے چھ ماہ میں اب تک شرح سود میں مجموعی طور پر ساڑھے 4 فی صد کمی آنا بڑی معاشی کامیابی ہے۔ 

مزیدخبریں