ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکار ابو الحسن رشتہ ازدواج میں منسلک ، دلہن کیساتھ تصاویر وائرل

 اداکار ابو الحسن رشتہ ازدواج میں منسلک ، دلہن کیساتھ تصاویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار ابو الحسن رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے،سوشل میڈیا پر اداکار اور ان کی دلہن کی تصاویر بھی وائرل ہوچکی ہیں، شوبز انڈسٹری کی دوستوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔

اداکار ابوالحسن کا شمار ایک باصلاحیت پاکستانی ماڈل اور اداکاروں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے مختصر سے عرصے میں کئی ہٹ پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاکر اپنے فن کا لوہا منوایا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار ابوالحسن نے پوسٹ شیئر کی جس میں انکے نکاح اور مہندی کی تقریب کی یادگار جھلکیاں شامل تھیں،نکاح کے اس پرمسرت موقع پر اداکار سفید لباس میں ملبوس نظر آئے جبکہ انکی دلہنیا سندس انور بھی اپنے دولہا سے میچنگ آف وائٹ عروسی جوڑے میں غضب ڈھا رہی تھیں۔

سفید تھیم پر مشتمل اس تقریب میں دلہن اور دولہا نے ’قبول ہے‘ کے الفاظ کہہ کر نکاح نامے پر دستخط کیے اور اپنی زندگی کا خوبصورت باب شروع کیا۔

دوسری جانب اداکار ابوالحسن کو زندگی کی نئی شروعات پر سوشل میڈیا صارفین سمیت شوبز سے وابستہ افراد  انہیں خوب دعاؤں کیساتھ ڈھیروں مبارکباد دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔

انہوں نے ڈرامہ سیریل کشف، بساطِ دل، وفا بے مول، بادشاہ بیگم، سوتیلی ممتا، وہ کون، بن بادل برسات میں بھی کام کیا جبکہ اداکاری کے ساتھ ساتھ وہ سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہتے ہوئے دلکش پوسٹس سے ہر لمحہ مداحوں کو اپنا گرویدہ بنائے رکھتے ہیں۔