عابد چودھری:انویسٹی گیشن اور سی آئی اے پولیس کی مغلپورہ میں مشترکہ کارروائی،باپ کےقتل کابدلہ لینے کیلئے پولیس اہلکاراور اسکے ساتھی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار.
تفصیلات کےمطابق پولیس ٹیموں کی جانب سے ملک عمران کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کیا گیا،مقابلے میں مارے جانے کے ڈر سے عمران نے سر پر پسٹل رکھ کر خودکشی کی دھمکی دی۔
مقتول پولیس اہلکارکاشف اور اسکے ساتھی نے ملزم ملک عمران کے باپ کو قتل کیا تھا،پولیس کا کہنا تھا کہ ملک عمران چار سال قبل پولیس اہلکار اور اس کے دوست کو قتل کرکے فرار ہوگیا تھا۔