عدنان شاہ ٹیپو کو بیٹیوں سے کتنی محبت؟ اداکار نے چوتھی بیٹی کی پیدائش پر پیش آنیوالا واقعہ سنا دیا

15 Sep, 2024 | 01:37 PM

ویب ڈیسک: عدنان شاہ ٹیپو ایک معروف پاکستانی فنکار ہیں جنہوں نے خود کو چیلنجنگ کرداروں کے ذریعے ایک عظیم اداکار کے طور پرمنوایا ہے، عدنان شاہ ٹیپو نے ایک مارننگ شو میں شرکت کی، شو میں عدنان شاہ ٹیپو نے بیٹے کی پیدائش کے سماجی دباؤ کے باوجود 4 پیاری بیٹیوں کے باپ کی حیثیت سے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

تفصیلات کےمطابق اپنے منفی کرداروں کی وجہ سے مشہور عدنان شاہ ٹیپو نے اپنے کیریئر کا آغاز اظفر علی کے مشہور سیٹ کوم ’سب سیٹ ہے‘ سے کیا،مداحوں نے ’من جوگی‘ میں بھی ان کی اداکاری خوب پسند کی، حقیقی زندگی میں عدنان شاہ ٹیپو شادی شدہ اور  4 پیاری بیٹیوں کے باپ ہیں۔

حال ہی میں اداکار نے ایک مورننگ شو میں شرکت کی جہاں 4 بیٹیوں کا باپ ہونے کی حیثیت سے اپنے جذبات کا اظہار کیا، انہوں نے بتایا کہ جب وہ اپنی چوتھی بیٹی کے والد بنے تو لوگوں نے کس طرح اپنے غم کا اظہار کیا،جب میرے گھر چوتھی بیٹی کی پیدائش ہوئی تو ہمارے گھر والوں میں سے کسی نے کہا کہ ’اوہو! آپ دوبارہ بیٹی کے باپ بن گئے‘۔ 

مجھے اس بات پر غصہ آیا، میں نے اسے کہا کہ آپ کو کیا مسئلہ ہے؟ کیا آپ مجھے مبارکباد دے رہے ہیں یا میرے ساتھ اپنے غم کا اظہار کر رہے ہیں؟ میں نے صرف انہیں شٹ اپ کال دی اور ان سے بات نہیں کی۔

عدنان شاہ ٹیپو نے کہا کہ 'مجھے اپنی پیاری بیٹیوں کا باپ بن کر خوشی ہے، مجھے بیٹے کی کوئی خواہش نہیں ہے، میرے ذہن میں کبھی بیٹا نہیں آیا،میں اپنی بیٹیوں کے بچوں کے ساتھ کھیلنے کا خواہشمند ہوں۔

مزیدخبریں