ملک کی پہلی ماڈرن اینڈ اینوویٹو سبزی و فروٹ مارکیٹ بنانے کا فیصلہ

15 Sep, 2024 | 01:06 PM

راودلشاد:پنجاب میں ملک کی پہلی ماڈرن اینڈ اینوویٹو سبزی و فروٹ مارکیٹ کا پراجیکٹ،وزیراعلی مریم نواز جلد ماڈرن اینڈ اینوو یٹو سبزی منڈی کاسنگ بنیاد رکھیں گی۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی ماڈرن ویجیٹبل و فروٹ مارکیٹ کو ایشیاء کی بہترین منڈی بنانے کی ہدایت کردی،شاندار ماڈرن اینڈ اینوویٹو کا سبزی و فروٹ مارکیٹ کو 18ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیا،راوی اربن ڈویلپمنٹ اور ایگرکلچر مارکیٹنگ اتھارٹی کے اشتراک سے منڈی کیلئے کام شروع کیا جائے گا۔
پاکستان کی پہلی ماڈرن اینڈ اینوویٹو سبزی و فروٹ مارکیٹ3سو ایکٹر پر بنے گی، ماڈرن اینڈ اینوویٹو سبزی و فروٹ مارکیٹ میں انفراسٹرکچر عالمی معیار کا ہوگا، ماڈرن اینڈ اینوویٹو ویجیٹبل و فروٹ مارکیٹ کو ایکسپورٹ زوم بنایا جائے گا،کالا خطائی کی ماڈرن اینڈ اینوویٹو ویجیٹبل و فروٹ مارکیٹ کو ایکسپورٹ حب بنایا جائے گا،مارکیٹ کو مختلف راستوں سے آمدورفت کیلئے ہر طرف سے رسائی حاصل ہوگی۔
جی ٹی روڈ ،لاہور سیالکوٹ موٹروے سے ٹرک، گاڑیاں براہ راست آ جا سکیں گی،مزدوروں ،ٹھیلے والوں کی آسانی کیلئے میٹرو بس ،سپیڈو بس روٹ بڑھایا جائے گا،شارٹ ہونے والی سبزیاں خصوصا ٹماٹر اورپیاز کیلئےکولڈ سٹوریج بھی بنائے جائیں گے۔

مریم نواز کا کہناتھا کہ مارکیٹ میں عوام کوسبزیاں اورپھل ہر وقت سستے داموں دستیاب ہوں گے،عوام کو مہنگائی سے نجا ت دلانا کا عزم غیر متزلزل ہے۔

مزیدخبریں