کم عمر ڈرائیوروں کی شامت آگئی

15 Sep, 2024 | 12:46 PM

فاران یامین: کم عمر ڈرائیورز اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے پر آج جنرل ہولڈ اپ ہوگا،سی ٹی او لاہور نے کہا چالان کیساتھ ساتھ کم عمر ڈرائیور کی گاڑی، موٹرسائیکل بھی بند کردی جائے گی۔

سی ٹی او لاہور  عمارہ اطہر کا کہناتھا کہ لرنر پرمٹ اور ایکسپائر لائسنس پر گاڑی،موٹرسائیکل چلانے پر بھی کارروائی ہوگی،سی ٹی اولاہور نےکم عمر ڈرائیور کی گاڑی، موٹرسائیکل کو تھانوں میں بند کرنے کا حکم بھی دیا،کار،موٹرسائیکل لائسنس پر کمرشل و پبلک سروس وہیکل چلانے کی ہرگز اجازت نہیں۔

سی ٹی او لاہورکا کہناتھا کہ آج بھی شہر کے تمام دفاتر معمول کے مطابق کھلے ہیں، لائسنس دفاتر کے باہر خصوصی ناکہ جات لگائے جائیں گے،بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 2 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

مزیدخبریں