ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہورمیں بارش کے کتنے فیصد امکان؟ محکمہ موسمیات اہم پیشگوئی

لاہورمیں بارش کے کتنے فیصد امکان؟ محکمہ موسمیات اہم پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اقصی سجاد/عائمہ خان:آج لاہور شہر کا موسم گرم اور خشک رہے گا،عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور پہلے نمبر پر آگیا،رواں ہفتےبارش کےکوئی امکانات نہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  لاہور شہرکادرجہ حرارت29ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا،شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح197ریکارڈکی گئی،یوایس قونصلیٹ میں آلودگی کی شرح197،سیدمراتب علی روڈپرآلودگی کی شرح245ریکارڈ کی گئی، رواں ہفتےبارش کےکوئی امکانات نہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مطلع ابر آلود،موسم خوشگوار ہے،مغربی سمت سے 13 نارٹیکل مائل کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے،شہر کا فضائی معیار بہتر ہوگیا ہے،دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 14 نمبر پر آگیا،پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی پانچویں نمبر پر موجود ہے،ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 82 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔