فاران یامین/وقاض احمد: فرض کی راہ میں ایک اورپولیس اہلکار شہید،ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلے میں پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گیا،اسلامپورہ کے علاقے میں پولیس کانسٹیبل کی شہادت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق پولیس مقابلہ ساندہ روڈ تھانہ اسلام پورہ کی حدود میں ہوا،پولیس اہلکاروں نے دو مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکا،مبینہ ڈاکوؤں نے رکنے کی بجائے اہلکااروں پر فائرنگ کر دی،ایک ڈاکو کی گولی پولیس کانسٹیبل ارشد کے سینے میں لگی،زخمی کانسٹیبل کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
میاں منشی ہسپتال میں دوران علاج کانسٹیبل ارشد نے جام شہادت نوش کیا،شہید کانسٹیبل کے دل کے قریب لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی،مقابلہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،پولیس نے فوری طور پر علاقہ کی ناکہ بندی کی۔
دونوں مبینہ ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے،پولیس کی تفتیشی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر لئے۔
اسلامپورہ کے علاقے میں پولیس کانسٹیبل کی شہادت کا مقدمہ درج کرلیا گیا،مقدمہ اے ایس آئی عمران کی مدعیت میں 4 ملزمان کےخلاف درج کیا گیا،مقدمے میں دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات شامل ہیں۔
کانسٹیبل ارشد رؤف نےون ویلنگ کرنیوالےمشکوک موٹرسائیکل سواروں کوروکنےکااشارہ کیا،ملزمان نے رکنے کی بجائے چکمہ دے کر ساندہ کی طرف فرار ہو گئے،کانسٹیبل نے پیچھا کیا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔