گلبرگ میں خوفناک حادثہ: تیزرفتار گاڑی نے لڑکی کو کچل ڈالا

15 Sep, 2024 | 09:40 AM

فاران یامین: گلبرگ کےعلاقہ میں تیزرفتارگاڑی نےنوجوان لڑکی کو کچل دیا،زخمی لڑکی کی شناخت 25 سالہ اقصی کے نام سے ہوئی۔

تفصیلات کےمطابق زخمی اقصی کو طبی امداد کے لئے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا،ہسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ اقصی کی حالت تشویشناک ہے،سر پر چوٹ آئی ہے،حادثہ کے بعد نامعلوم ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا، لڑکی کے چچا نے تھانہ گلبرگ میں واقعہ کا مقدمہ درج کروا دیا۔

مزیدخبریں