ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جامعہ اُم اشرف جمال کے اساتذہ اور طلباء کی جشن آمد مصطفی ﷺ ریلی

Eid e Milad Alnabi, Rally, Jashan e Amad e Mustafa, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فریحہ بتول: جامعہ اُم اشرف جمال کے اساتذہ اور طلباء کی گلیکسو ٹاؤن فیروز پور روڈ پر جشن آمد مصطفی ﷺ ریلی ہفتہ کے روز نکلی۔

ریلی کی  قیادت صدر نظام المدارس پاکستان حاجی امداداللہ نعیمی نے کی۔
جلوس میں حاجی پارک، حمزہ ٹاؤن، آصف ٹاؤن اور گلیکسو ٹاؤن کے رہائشیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ علماء و طلبا اور تاجر برادری نے بھی بھرپور شرکت کی ۔جلوس کا آغاز جامعہ ام اشرف جمال گلیکسو ٹاؤن سے ہوا اور گجومتہ سے ہوتا ہوا واپس گلیکسو ٹاؤن میں آ کر اختتام پذیر ہوا۔ ریلی کے شرکا، سرکار کی آمد مرحبامرحبا کے نعرے لگا تے رہے۔ پوراراستہ درود و سلام سے معطر رہا۔