فین روڈ کے علاقہ میں بجلی کی بے ہنگم ٹرانسمشن تاروں کی محفوظ تنصیب کا مطالبہ

15 Sep, 2024 | 01:47 AM

ثمرہ فاطمہ:  فین روڈ مزنگ چونگی میں بجلی کی لٹکتی تاریں مکینوں کے لیے وبال جان بن گئیں۔زمین کو چھوتی تاروں کے باعث مکین کرنٹ لگنے کے خوف میں مبتلا رہنے لگے۔

  لاہور کے بہت سے علاقوں میں لیسکو  کمپنی کی بجلی کی تاریں نامناسب مناسب طریقے سے نصب کئے جانے کی وجہ سے زمین کے بہت قریب لٹک رہی ہیں اور یہ آنے جانے والوں کے لئے مسائل پیدا کرنے کے ساتھ بجلی کا کرنٹ لگنے کے حادثات کا بھی سبب بن سکتی ہیں۔ 


فین روڈ مزنگ چونگی میں بجلی کی لٹکتی اور بے ہنگم تاروں نے مکینوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ انتہائی نچلی سطح پر لگے میٹرز اور بجلی کی جھولتی تاروں سے جہاں راہ گیروں کا گزرنا محال ہے وہیں علاقہ مکینوں کا کاروبار بھی متاثر ہو رہا ہے۔

مکینوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے بجلی کی لٹکتی تاروں کی وجہ سے خوف میں مبتلا ہیں۔بچے گلیوں میں کھیل سکتے ہیں اور نہ ہی وہ باآسانی گزر سکتے ہیں۔ لٹکتی تاروں کی وجہ سے ہر وقت موت کا سایہ ہمارے سروں پر منڈلا رہا ہے لیکن انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

فین روڈ کے  رہائشیوں نے انتظامیہ سے فوری مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں