واٹر فلٹریشن پلانٹ پر  پانچ سال سے تالا پڑا ہے، واٹر سپلائی کا پانی ناکارہ، مکین پانی کہاں سے لائیں 

15 Sep, 2024 | 01:34 AM

ثمرہ فاطمہ:  محلہ بستی سیدن شاہ میں نصب واٹر فلٹریشن خراب  ہو نے کے بعد انتظامیہ اس فلٹریشن پلانٹ کو فعال کرنے کی بجائے انتظامیہ نے تالا لگا  کر بھول گئی۔ واٹر فلٹریشن پلانٹ پانچ سال سے بند پڑا ہے،  مکین صاف پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔

محلہ بستی سیدن شاہ میں نصب واٹر فلٹریشن پلانٹ پانچ سال سے انتظامیہ کی غفلت کا شکار ہے۔ فلٹریشن پلانٹ کو فعال کرنے کی بجائے انتظامیہ نے تالا لگا دیا۔ فلٹریشن پلانٹ کے نلکے بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکے ہیں۔ فلٹریشن پلانٹ غیر فعال ہونے سے مکین صاف پانی سے محروم ہوگئے۔

 علاقہ مکینوں کا کہنا ہے متعدد بار شکایات درج کروانے کے بعد بھی فلٹریشن پلانٹ ٹھیک نہیں ہوا۔ گھروں میں آنے والا پانی ناقابل استعمال ہے جس کے باعث مجبوراً میاں میر کالونی اور اطراف کی بستیوں سے پانی لانا پڑتا ہے۔

علاقہ کے مکینوں نے  انتظامیہ سے اپیل کی ہے واٹر فلٹریشن پلانٹ کو ٹھیک کروا کر صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائے ۔

مزیدخبریں