سٹی42: میلاد النبی محمد ﷺ کی محافل ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی عقیدت و احترام کے ساتھ جاری ہیں۔ جمعہ کے روز لاہور بھر میں میلاد کی سینکڑوں محافل ہوئیں جن میں عشاقِِ رسول اور نعت خوانوں نے جذب و عقیدت کے ساتھ شرکت کی۔ میلاد کی محافل کے ساتھ شہر کی سڑکوں، گلیوں، مساجد اور گھروں کو بارہ ربیع الاول کے مبارک دن کے لئے سجانے سنوارنے کا کام بھی عروج پر پہنچ گیا ہے۔
میلادِ رسولِ مقبول ﷺ کی محافل میں علما کرام، نعت خوانوؓں اور عشاقِ رسول ﷺ نے بھاری تعداد میں شرکت کی جبکہ جشنِ میلاد النبی ﷺ کی تیاریوں مین ہزاروں نوجوانوں نے حصہ لیا۔
جشن عیدمیلادالنبیﷺکی تیاریاں
لاہور شہر کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہوں،سرکاری و نجی عمارات،مساجد کو جشنِ میلاد النبی ﷺ کے لئے سجایا اور سنوارا جا رہا ہے۔
کمشنر آفس ، ٹاؤن ہال،واپڈاوجنرل پوسٹ آفس اور درجنوں دیگر عمارات پر برقی قمقمے آویزاں کئے جا چکے ہیں، بہت سی سڑکوں اور گلیوں میں بھی آرائشی برقی قمقے آویزاں کئے جا رہے ہیں۔ شام ہوتے ہی شہر کی بہت سی سڑکیں، گلیاں اور عمارتیں اضافی روشنی سے جگمگا اٹھتی ہیں۔
عاشقان رسول ﷺسرکار دو عالم کی محبت سےسرشار گھروں کو سجانے میں مصروف ہیں۔
عاشقان رسولؐ کی جانب سے بازاروں اورمارکیٹوں کوسجانےکاسلسلہ بھی جاری ہے۔
سیکرڈ ہارٹ کیتھیڈل میں میلاد النبی ﷺ کی محفل
حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے میلاد کے سلسلہ میں ایک منفرد محفل مسیحی کمیونٹی کی جانب سے شہر کی سب سے بڑی مسیھی عبادت گاہ ریگل چوک کے سیکرڈ ہارٹ کیتھڈرل چرچ میں ہوئی۔
مسیحی مسلم ہم آہنگی کی مظہر اس محفلِ میلاد النبی ﷺ کا اہتمام کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ نے کیا۔
فادر اشفاق انتھنی نے تقریب کی قیادت کی۔ اس محفلِ میلاد النبیﷺ میں مختلف مذاہب اور مسالک کی سرکردہ شخصیات شریک تھیں۔
کل مسالک علماء بورڈ کےچیئر مین ، بادری عمانوئیل کھوکھر ، جہانزیب خان، سیدمحمود غزنوی،مفتی سید عاشق حسین،ڈاکٹر بدر منیر مجددی، آغا صغیر عباس ورک،علامہ قاری خالد محمود،علامہ غلام عباس شیرازی، علامہ محمد اسلم محسنی،سلیم شاکر،علامہ عباس غازی،علامہ آکاش محسن اور بہت سے دیگر مسلم، مسیحی عمائدین اس خوبصورت محفل مین موجود تھے۔ محفل میں عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا۔ فادر اشفاق انتھنی اور دیگر شرکا نے عالم اسلام کوعید میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد دی۔
جامع مسجد زہرہ سلطان حمید، اچھرہ
اچھرہ کی جامع مسجد زاہرہ سلطان حمیدمیں محفل میلاد مصطفیٰ ﷺکا اہتمام کیا گیا۔ فاضل جامع نعیمیہ لاہورمولانا مفتی قیصرشہزادنعیمی نے خصوصی خطاب کیا۔
معروف نعت خوانوں نےبارگاہ رسالت ؐمیں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔
محفل میلاد میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
قاری محمدفاروق چشتی،قاری محمدعثمان مدنی، قاری شرافت علی، محمدزوہیب، محمد ہنزلہ عثمان اور بحرام خالق اور دیگر بہت سئ نمایاں ثنا خوانِ روسلِ مقبول ﷺ محفل میں شریک ہوئے۔ شرکت
ننھےثناءخوانوں نے بھی بھرپور محبت کا اظہا کرنے کے لئے ہدیہ نعت پیش کیا۔
ہمدردچوک، میاں پلازہ میں محفل میلادﷺ
ہمدرد چوک کے میاں پلازہ میں محفل میلادؐ رسول ﷺ کاانعقادمیاں محمد شفیق،میاں محمدعثمان کی زیر نگرانی کیاگیا۔
تقریب میں نعت خواں و ثنا خواں حضرات بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔
مومن رضوی، محمد کبیر علی ، محمد دائم مدنی ، محمد آصف چشتی،محمد وقار اعظم ،انس سلیم قادری ، محمد صہیب ، محمد ولید ، نصیب اللہ ،محمد فیضان ،محمد مبین، مہد رضا، محمد طلحہ ،معظم علی بھی محفل میں شریک تھے۔
نعت خوانوں کی جانب سے بار گاہ رسالتﷺمیں گلہائےعقیدت پیش کیے گئے۔ محفل کے اختتام پر دعا کے بعد کیک بھی کاٹا گیا۔
ایوانِ اقبال میں محفلِ میلاد النبیﷺ
نجف اور ہمدرد کے اشتراک سے جشن عید میلاد النبی ﷺکے حوالے سے محفل میلاد ایوان اقبال ایجرٹن روڈ میں منعقد ہوئی۔
محفل میلاد میں آمنہ مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے خاص مہمان تھیں۔ محفل میلاد میں ایم پی اے ممتاز بیگم نے بھی خصوصی شرکت کی۔ صدر نیشنل ویمن جرنلسٹ فورم فرزانہ چودھری، سینئر نائب صدر کنول نسیم، سینئر نائب صدر نیشنل ویمن جرنلسٹ فورم سدرہ عاصم، نائب صدر مقصود ، جنرل سیکرٹری نیشنل ویمن جرنلسٹ فورم درخشندہ علم داد، انفارمیشن سیکرٹری نبیلہ اکبر ک، جوائنٹ سیکرٹری نیشنل ویمن جرنلسٹ فورم غلام زاہرہ ، انیلا محمود، صفیہ ناصر، زیبا عرفان اور بہت سی دوسری نمایاں خواتین اس پر نور محفل میں شریک تھیں۔
فوزیہ سلطانہ نے محفل میلاد النبی ﷺ کی نظامت کی۔
معروف نعت خوانوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں نعتیں پیش کیں۔
مسلم لیگ نون کے دفتر ٹاؤن شپ میں محفلِ میلاد النبیﷺ
جشن عید میلادالنبی ﷺ کی مناسبت سے مسلم لیگ نون کے NA127 کے آفس ٹاؤن شپ میں محفل میلاد ہوئی۔۔۔نعت خواں خواتین نے بارگاہ رسالت ﷺ میں عقیدت کےپھول نچھاور کیے۔
غزالہ سعد، ساجدہ فاروق، رشدہ لودھی ایم پی اے اور دیگر ممتاز شخصیات کے ساتھ مسلم لیگ نون کی کارکن خواتین اور علاقہ کی گھریلو خواتین محفلِ میلاد میں عقیدت و احترام کے ساتھ شریک ہوئیں۔
حلقہ این اے 127 ٹاؤن شپ میں ن لیگ کے مرکزی دفترمیں جشن عید میلادالنبیﷺ کےحوالےسےمحفل میلاد میں فیضیاب نے بارگاہ رسالت ﷺ میں عقیدت کانذرانہ پیش کیا۔
اس موقع پر کشور باجوہ، شمیم مصطفیٰ، رخسانہ تاج، شمیم اخترموجودتھیں۔ ثمر اعجاز ، رابعہ افضل، مہوش ، سعدیہ، شہباز طالب، حمزہ ملک سمیت دیگرمحفل میلادمیں شریک ہوئے۔
گرین ٹاؤن ،سوشل ویلفیئرکمپلیکس میں سکوک فاؤنڈیشن کی محفلِ میلاد النبیﷺ
گرین ٹاؤن ،سوشل ویلفیئرکمپلیکس میں بھی بسلسلہ جشنِ عید میلاد النبیﷺ محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔
سلوک فاؤنڈیشن نےیتیم، مسکین ، نابینا ، ذہنی معزور، بے سہارا بزرگ مرد و عورتیں کیلئے اس خوبصورت محفلِ میلاد ﷺ کا اہتمام کیا گیا۔
محفل میلادالنبیﷺ میں سلوک فاؤنڈیشن کے چئیرمین صابر نائب نےخصوصی شرکت کی۔
سوشل ویلفیئرک تنظیم کے ارکان نے انتظامی فرائض سر انجام دیئے۔
محفل میلاد میں رسول ﷺ کی شان میں نعت مقبول پیش کی گئیں اور محفل میلاد میں درود و سلام کے نذرانے بھی پیش کیے گئے۔
صابر نائب نے اس محفل کے حوالے سے کہاا کہ انسان کو اشرف المخلوقات اس لئے بنایا گیا کہ انسان دوسروں کی خدمت کر کے ان سے محبت کرے۔ میلاد النبی ﷺ کا پیغام یہ ہے کہ تمام مسکینوں، غریبوں، یتیموں، لاچاروں کے ساتھ مل کر حضور کﷺے میلاد کی خوشی منائیں۔
جامعہ مسجد جنت المدینہ ہجویری سکیم ہربنس پورہ میں محفلِ میلاد
جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں جامعہ مسجد جنت المدینہ ہجویری سکیم ہربنس پورہ میں20ویں سالانہ محفل حسن قرات و نعت ہوئی۔
محفلِ میلاد النبی ﷺ میں مصر اور تنزانیہ سے تعلق رکھنے والے قراء حضرات نے شرکت کی۔
رپورٹِنگ: رومیل الیاس، حسنین ساجد، ابراہیم قریشی، ارباز خان، افشاں رضوان، رانا آذر