ویب ڈیسک: گوجرانوالہ کے تھانہ کھیالی میں پولیس کانسٹیبل نے سب انسپکٹر پر فائرنگ کردی۔
پولیس کے مطابق پولیس کانسٹیبل نے تلخ کلامی پر تھانے کے اندر ہی سب انسپکٹر پر فائرنگ کردی، کانسٹیبل کی فائرنگ سے زخمی ایس آئی شفیق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل یونس نے سرکاری اسلحہ کے ساتھ فائرنگ کی،محرر معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ پولیس کانسٹیبل یونس فائرنگ کے بعد سرکاری اسلحہ سمیت تھانے سے فرار ہو گیا۔
پولیس کے اعلی افسران واقع کی اطلاع ملتے ہی تھانے پہنچ گئے، دروازے بند کردئیے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں،جلد حقائق سامنے آئیں گئے۔