وزیراعلیٰ پنجاب بہت جلد ایک معیاری اور جدید سہولیات سے مزین خدمت سنٹر کا افتتاع کریں گے، آئی جی پنجاب

15 Sep, 2023 | 09:47 PM

ویب ڈیسک: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی بہت جلد ایک معیاری اور جدید سہولیات سے مزین خدمت سنٹر کا افتتاع کریں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے  پولیس ٹریننگ کالج سہالہ کا دورہ کیا۔ 

آئی جی پنجاب نے  سہالہ ٹریننگ کالج میں زیر تربیت پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عظیم قومیں عظیم لوگوں سے بنتی ہیں، انسان ہی اچھا ادارہ بناتا ہے، اچھا انسان اور پروفیشنل بنانے کیے لیے جدید سلیبس پر مشتمل ٹریننگ کا اہم کردار ہے۔ 

ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ راولپنڈی سمیت مزید کئی شہروں میں سیف سٹی منصوبے کا آغاز کر رہے ہیں۔ پولیس کی تمام سروسز کو مزید بہتر بنا رہے ہیں،اصلاحات اور ویلفیئر کا یہ سلسلہ جاری رہے گا، معیاری ڈیلیوری اور سمارٹ پولیسنگ کے لئے فورس کی بہترین ٹریننگ اشد ضروری ہے۔ 
 

مزیدخبریں