پی آئی اے کی بندش ؟  عبداللہ حفیظ خان کا بیان آگیا

15 Sep, 2023 | 08:56 PM

ویب ڈیسک : ترجمان پی آئی اے  عبداللہ حفیظ خان نے پی آئی اے کی بندش سے متعلق تمام  خدشات اور خبروں کو بے بنیاد قراردے دیا۔

 تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے مالی حالات سے متعلق ادارے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ، ترجمان پی آئی اے  نے بندش کی خبروں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان میں کوئی صداقت نہیں ہے، پی آئی اے کے متعلق ایک مخصوص حلقے کی جانب سے پھیلایا جانے والا اضطراب اور غلط فہمی بے بنیاد ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی بندش کی 15 ستمبر کی تاریخ دینے سے پی آئی اے کی ساکھ بہت مجروح ہوئی،پی آئی اے انتظامیہ فنڈز کے اجرا میں مصروف تھی اور تقاضے مکمل کرکے حاصل کرنے میں کامیاب رہی،پی آئی اے انتہائی ضروری ملکی اور بین القوامی ادائیگیاں کررہاہے۔

 ترجمان نے کہا کہ ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی بھی کر دی گئی،پی آئی اے کا آپریشن تسلسل سے جاری ہے اور پروازیں آپریٹ ہو رہی  ہیں،پی آئی اے مضبوط بنیادوں پر قائم دائم ہے اور ان حالات سے مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

 ترجمان پی آئی اے نے مزید کہا کہ پی آئی اے کا دنیا بھر میں مضبوط نیٹ ورک موجود ہےاور پی آئی اے کا بیڑا دنیا بھر میں محو پرواز ہے،پی آئی اے کے پاس بین الاقوامی اور اندرون ملک پروازوں کے لئے مناسب تعداد میں طیارے موجود ہیں جن کے ذریعے فضائی آپریشن جاری ہے۔

مزیدخبریں